Wednesday, November 13, 2024, 1:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شیخ حسینہ کو واپس لانے کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے؛ بنگلہ دیش

شیخ حسینہ کو واپس لانے کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے؛ بنگلہ دیش

اب نوجوانوں کو ملک سنبھالنے کا موقع ملنا چاہیے: محمد یونس

by NWMNewsDesk
0 comment

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو واپس لانے کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

ایک انٹرویو میں محمد یونس کا کہنا تھا کہ وہ شیخ حسینہ کی واپسی چاہتے ہیں۔ وہ جہاں کہیں بھی ہیں، ان کی واپسی کے لیے ہر قانونی راستہ اختیار کریں گے۔

بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محمد یونس کا کہنا تھا کہ بھارت ہمسایہ ملک ہے اور اچھے تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔

کیا ملک کا نظام اب عملی طور پر طلبہ چلا رہے ہیں؟

banner

محمد یونس کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے۔ لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ نوجوانوں کو اب اقتدار سنبھالنا چاہیے، ماضی میں بڑوں سے غلطیاں ہوئی ہیں۔ لہٰذا نوجوانوں کو اب ذمہ داری لینی چاہیے۔ وہ غلطیاں بھی کریں گے اور پھر انہیں سدھار بھی سکیں گے۔

عبوری حکومت کی مدت اور انتخابات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محمد یونس کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے اپنی کوئی رائے نہیں دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مشاورت ہوئی ہے، لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ حکومت کب تک رہے گی۔

خیال رہے کہ نوبیل انعام یافتہ معیشت دان محمد یونس نے آٹھ اگست کو بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کی ذمے داریاں سنبھالی تھیں۔

رواں سال پانچ اگست کو کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کے ملک گیر احتجاج کے دوران شیخ حسینہ افراتفری میں ملک سے فرار ہو کر بھارت پہنچ گئی تھیں۔

جولائی میں شروع ہونے والے طلبہ کے احتجاج کے دوران پُرتشدد واقعات میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ شیخ حسینہ اور عوامی لیگ کے کئی رہنماؤں پر پولیس کو طلبہ کے خلاف کارروائی کے احکامات دینے پر مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024