امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکی صدر نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے کہا کہ واشنگٹن اور بیجنگ کو تعلقات میں مسابقت کو ذمہ داری سے سنبھالنا چاہیے اور رابطے کی بحالی کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیے۔
جوبائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا اور چین کو عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ شی جن پنگ سان فرانسسکو میں بائیڈن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
لیکن انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے روزویلٹ روم میں ایک گھنٹہ طویل ملاقات ایک مثبت پیش رفت اور بات چیت کو جاری رکھنے کا ایک اچھا موقع تھا
جوبائیڈن نے شی جن پنگ کو آئندہ ماہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے سربراہی اجلاس کے لیے سان فرانسسکو میں مدعو کررکھا ہے