Monday, November 4, 2024, 2:25 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر بائیڈن کا یرغمالوں کی واپسی اور جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم

صدر بائیڈن کا یرغمالوں کی واپسی اور جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری رکھنے کا عزم

بائیڈن، ہیرس کا سات اکتوبر کی برسی اور فلسطینی اموات پر اظہارِ افسوس

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے پیر کو ایک سال قبل اسرائیل پر حماس کے خونریز حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی اسرائیلی کارروائی میں فلسطینی شہریوں کے بھاری جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا۔

صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ سات اکتوبر ہمیں اس دن ہونے والی سفاکیت کی یاد دلاتا ہے بلکہ ان زندگیوں کی یاد دہانی بھی کراتا ہے جن کی خوب صورتی اس دن چھین لی گئی۔

بائیڈن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہتاریخ بھی سات اکتوبر کو اس تنازعے کی وجہ سے فلسطینی عوام کے لیے ایک سیاہ دن کے طور پر یاد رکھے گی جو حماس نے شروع کیا تھا۔”

انہوں نے کہااس سال تنازعات کے دوران بہت زیادہ شہریوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

banner

اپنے بیان میں ہیرس نے خود کو “گذشتہ ایک سال کے دوران غزہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کے پیمانے پر دل شکستہ” بھی قرار دیا۔

نائب صدر ہیرس نے کہا وہ سات اکتوبر 2023 کی ہولناکی کو کبھی نہیں بھولیں گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، “میں اسرائیلی عوام کے جانی نقصان اور درد سے بہت پریشان ہوں۔

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی مہم میں 41 ہزار 909 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024