Saturday, April 26, 2025, 9:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر بائیڈن اور ٹرمپ کا پرائمری مقابلوں میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری

صدر بائیڈن اور ٹرمپ کا پرائمری مقابلوں میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری

سابق صدر ٹرمپ کو ری پبلکن نامزدگی کے لیے درکار 12سو15 مندوبین کی حمایت مل چکی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اامریکہ کے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پانچ ریاستوں میں ہونے والے پرائمری انتخابات میں سے چار میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ان ریاستوں میں کامیابی سے دونوں سیاست دانوں نے اپنی اپنی جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے مزید مندوبین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔

دونوں نے الینوائے، اوہائیو اور کنساس میں ہونے والے ڈیمو کریٹ اور ری پبلکن پرائمری انتخابات میں باآسانی کامیابی حاصل کر لی۔

صدر بائیڈن ڈیمو کریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے لیے درکار 1968 ڈیلیگٹس کی حمایت پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔

banner

سابق صدر ٹرمپ بھی ری پبلکن نامزدگی کے لیے درکار 1215 مندوبین کی حمایت حاصل کر چکے ہیں۔

پانچ نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں اب یہ دونوں رہنما مدِ مقابل ہوں گے۔

البتہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں کی نامزدگیوں کا باضابطہ اعلان رواں برس ہونے والے کنونشنز میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024