18
امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے وفاقی ٹیکس کی ادائیگیوں سے متعلق کیس میں اعترافِ جرم کر لیا ہے
ہنٹر بائیڈن کہا ہے کہ وہ اپنے خاندان کو مزید کسی تکلیف اور شرمندگی میں نہیں ڈال سکتے۔ حال ہی میں انہیں گن کیس میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔
لاس اینجلس کی وفاقی عدالت میں جج نے ہنٹر بائیڈن پر عائد تمام نو الزامات پڑھے تو انہوں نے فوری جواب دیتے ہوئے اتنا کہا “قصوروار”۔
ہنٹر پر عائد الزامات ثابت ہونے پر انہیں 17 برس تک قید ہو سکتی ہے ۔
ہنٹر کو ساڑھے 13 لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا ہے۔
ہنٹر بائیڈن پر 2016 اور 2019 کے درمیان کم از کم چودہ لاکھ ڈالر ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے
ہنٹر بائیڈن نے اعترافِ جرم کے بعد بیان میں کہا کہ وہ اپنے خاندان کو مزید تکلیف اور شرمندگی پہنچانے کا باعث نہیں بنیں گے۔ گزشتہ برسوں کے دوران وہ جن چیزوں سے گزرے اسے خود برداشت کریں گے اس لیے انہوں نے اعترافِ جرم کا فیصلہ کیا۔
اس مقدمے میں ہنٹر کو ڈسٹرکٹ جج مارک اسکارسی کی عدالت کے روبرو 16 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی۔
امریکہ کے صدارتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد ہنٹر کو ڈیلاویئر کیس میں 13 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔ ان الزامات کی سزا 25 سال تک قید ہو سکتی ہے۔