Saturday, May 17, 2025, 2:44 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر بائیڈن نے ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کافیصلہ خطرناک مثال قرار دیدیا

صدر بائیڈن نے ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کافیصلہ خطرناک مثال قرار دیدیا

فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ صدر جو کچھ کر سکتا ہے اس کی کوئی حد نہیں، بائیڈن

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر جوبائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ دینے کافیصلہ خطرناک مثال قرار دے دیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک خطرناک مثال قائم کی ہے جس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اُٹھائیں گے۔

جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اپنی تقریر میں کہا کہ آج کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ صدر جو کچھ کر سکتا ہے اس کی کوئی حد نہیں، یہ بنیادی طور پر ایک نیا اُصول اور ایک خطرناک مثال ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا وہ اب یہ جانتے ہوئے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کی صدرات سونپنا چاہتے ہیں کہ وہ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں اور جب کرنا چاہتے ہیں اس پر اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024