Thursday, January 16, 2025, 11:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے کملا ہیرس کا ساتھ دینے کی اپیل کر دی

صدر جوبائیڈن نے اپنے سپورٹرز سے کملا ہیرس کا ساتھ دینے کی اپیل کر دی

50 سے زیادہ ڈیموکریٹ ارکان کانگریس نے کملا ہیرس کی حمایت کر دی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جوبائیڈن نے آئندہ صدارتی الیکشن میں اپنے سپورٹرز سے کملا ہیرس کی حمایت کرنے کی اپیل کر دی۔

اپنے ایک بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جانتا ہوں صدارتی دوڑ سے باہر ہونے کی خبر سب کیلئے حیران کن تھی، وائٹ ہاؤس کی دوڑ سے باہر ہونے کا میرا فیصلہ درست تھا، میرے سپورٹرز کملا ہیرس کی بھرپور حمایت کریں۔

دوسری جانب 50 سے زیادہ ڈیموکریٹ ارکان کانگریس نے کملا ہیرس کی حمایت کر دی ہے.

امریکی ریاست مشی گن، الینائے، منی سوٹا، وسکونسن اور کینٹکی کے گورنروں نے بھی کملا ہیرس کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

banner

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگست میں ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن میں صدارتی امیدوار کو باقاعدہ نامزد کیا جائے گا، ڈیموکریٹس نیشنل کنونشن ریاست مشی گن میں 19 سے 22 اگست تک ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے ہاؤس اسپیکر نے صدارتی الیکشن سے دستبردار ہونے کے اعلان کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن سے عہدہ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کر رکھا ہے۔

اسپیکر ائیک جانسن کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن صدارتی انتخابات لڑنے کے قابل نہیں تو وہ بطور صدر کام کرنے کے بھی قابل نہیں ہیں۔

ہاؤس سپیکر مائیک جانسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو فوری طور پر عہدہ صدارت سے بھی استعفیٰ دینا چاہیے، 5 نومبر کی تاریخ اتنی جلدی نہیں آئے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024