Saturday, April 26, 2025, 12:35 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » صدر ٹرمپ کی اپنے خلاف دائر مقدمات کی مذمت اور احتساب کا مطالبہ

صدر ٹرمپ کی اپنے خلاف دائر مقدمات کی مذمت اور احتساب کا مطالبہ

اپنے کے خلاف مقدمات کی پیرویپر کرنے والوں کے احتساب کرنے کا عزم

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ انصاف میں تقریرکرتے ہوئے ان پراسیکیوٹرز اور عہدیداروں کا احتساب کرنے کا عزم کیا جنہوں نے ان کے خلاف قانونی مقدمات کی پیروی کی تھی۔

انہوں نے کہاہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے چیف آفیسر کے طور پر، رونما ہونے والی غلطیوں اور زیادتیوں کے لیے مکمل احتساب کا مطالبہ کروں گا۔

ٹرمپ نے کہ کہ امریکی عوام نے ہمیں ایک مینڈیٹ دیا ہے – ایسا مینڈیٹ جیسا کہ بہت کم لوگوں نے سوچا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ “ہمیں ان دیواروں کے اندر جھوٹ اور زیادتیوں کے بارے میں دیانت دار ہونا چاہیے۔”

banner

ٹرمپ کی نامزد کردہ اٹارنی جنرل پام بوندی نے اسمتھ کے مقدمات کے ساتھ ساتھ دیگر فوجداری مقدمات اور ٹرمپ کے خلاف اقتدار میں واپسی سے قبل لائے گئے دیوانی مقدمات کا اندرونی جائزہ شروع کر دیا ہے۔

صدرٹرمپ کا طویل عرصے سے محکمہ کے ساتھ اختلاف رہا ہے، جو ٹرمپ کی 2016 کی مہم اور روسی حکومت کے درمیان تعلقات کی تحقیقات سے متعلق ہے۔

صدر نے بارہا دعویٰ کیا ہےکہ ان کے خلاف اسمتھ کے مقدمات ان کی سیاسی واپسی اور اقتدار میں آنے سے روکنے کی کوشش کا حصہ تھے۔ استغاثہ نے بار بار ان مقدمات میں کسی سیاسی اثر و رسوخ سے انکار کیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے اپنے عہدے پر واپس آنے کے بعد سے محکمہ انصاف کے رہنماؤں نے ایک درجن سے زیادہ وکلاء کو برطرف کیا ہے جنہوں نے ٹرمپ کے مقدمات پر کام کیا اور اس شعبے کےمتعدد عہدیداروں کو یا تو ہٹا دیا یا دوبارہ تفویض کیا جو عام طور پر صدارتی انتظامیہ میں اپنے عہدوں پر برقرار رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024