غزہ کی پٹی پر اسرائیلی افواج کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
حماس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے اسرائیل کے حملوں کا یہ مسلسل چھٹا دن ہے۔
خان یونس میں حماس کے سینئر عہدیدار صلاح البرداویل کو اہلیہ اور بچی سمیت ہلاک کر دیا گیا
حماس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک سینئر عہدیدار صلاح البرداویل اتوار کی علی الصبح خان یونس پر اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے۔
اس حملے میں ان کی بیوی اور بچہ بھی شہید ہوئے تھے۔
قدس نیوز نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ رفح کے علاقے تل السلطان پر اسرائیلی حملے میں 23 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 49 ہزار 747 فلسطینیوں کی ہلاکت اور ایک لاکھ 13 ہزار 213 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے ہلاکتوں کی تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے اور کہا ہے کہ ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینی وں کو مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔
7 اکتوبر 2023 کو حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔
دوسری جانب اسرائیلی افواج جنوبی لبنان پر بھی مبینہ راکٹ حملے کے بعد بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں کم از کم 7 افراد مارے گئے اور 4 ماہ قبل حزب اللہ کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو خطرہ لاحق ہے۔
امریکہ نے یمن پر اپنے فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، الحدیدہ کے ہوائی اڈے پر 3 اور بحیرہ احمر میں السلف کی بندرگاہ پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے۔
- رحیم یار خان: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اور زخمی کسان چل بسا، مرنیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی
- امریکہ کو ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا خدشہ ہے: مشیر قومی سلامتی
- حلال کھانے کا اسٹال لگانیوالے کو ہراساں کرنے پر امریکی محکمہ خارجہ کا سابق عہدیدار گرفتار
- موزمبیق میں کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک، 25 سے زائد لاپتہ