طاقتور سمندری طوفان اوٹس شمالی امریکی ملک میکسیکو کے تفریحی مقام اکاپولکو سے ٹکرایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔
ہواؤں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے، گھروں اور ہوٹلز کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ سیلاب کی وجہ سے سڑکیں بہنے سے بیشتر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور بہت سے اسپتالوں سے مریضوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
Helicopter view showing the destruction of Acapulco yacht club where it’s been reported that at least 6 bodies have been found. There is on the ground footage circulating which I won’t be posting 😢
Via: Manuel Lopez San Martin#HurricaneOtis #HurracanOtis #Otis #Acapulco… pic.twitter.com/DDiNcAPIez
— Volcaholic 🌋 (@volcaholic1) October 27, 2023
انتظامیہ کے مطابق دریا بپھرنے کی وجہ سے بہت سے لوگ بہہ گئے ہیں جن میں سے 4 افراد تاحال لاپتا ہیں اور مختلف واقعات میں اب تک کم از کم 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
میکسیکو کے صدر نے بتایا کیا سمندری طوفان اوٹس چند ہی گھنٹوں میں بننے والا طوفان تھا اور اس طوفان کو 5 ویں نمبر کا خطرناک طوفان سمجھا گیا جس نے اکاپولکو میں تباہی مچائی۔