دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے طلاق کے اعلان کے بعد اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کردی۔
شیخہ مہرہ بنت محمد بن راشد المکتوم نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنی طلاق کا اعلان کیا ،جس کے بعد ان انہوں نے اپنی 2 ماہ کی بیٹی کے ہمراہ پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی۔
View this post on Instagram
تصویرایک گھوڑے کی پورٹریٹ کے سامنے لی گئی ہے،انہوں نے پوسٹ کیلئے صرف سفید دل کی ایموجی کا استعمال کیااور کوئی کیپشن نہیں لکھا۔
یاد رہے کہ شیخہ مہرہ نے مئی 2023 میں اماراتی بزنس مین شیخ مانا سے شادی کی تھی، ایک سال بعد مئی 2024 میں ان کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی۔
دبئی میں شاہی انداز میں ہونے والی اس شادی کے اختتام کا اعلان اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ نے انسٹاگرام کی پوسٹ کے ذریعے کیا تھا۔
View this post on Instagram
مذکورہ پوسٹ میں شہزادی نے اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسرے ساتھیوں کے ساتھ مشغول ہیں، میں ان سے طلاق کا اعلان کرتی ہوں، میں آپ کو طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھیں۔