Saturday, January 25, 2025, 8:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طلبہ کی خودکشیوں کے ذمہ داری والدین ہیں تعلیمی ادارے نہیں، بھارتی عدالت

طلبہ کی خودکشیوں کے ذمہ داری والدین ہیں تعلیمی ادارے نہیں، بھارتی عدالت

والدین بچوں پر غیر ضروری دباؤ ڈالتے ہیں : بھارتی عدالت

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی سپریم کورٹ نے تعلیم کے دباؤ سے خودکشی کرنے والے طالبعلموں کے والدین کو ان کی اموات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

منگل کو بھارتی سپریم کورٹ میں طالبعلموں کی خودکشیوں کا ذمہ دار کوچنگ سینٹرز کو قرار دیے جانے پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت سپریم کورٹ کہا کہ قصوروار والدین ہیں ادارے نہیں، جو بچوں پر غیر ضروری دباؤ ڈالتے ہیں۔

جسٹس سنجیو کھنہ اور ایس وی این بھٹی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا، ’کوٹا میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ یہ والدین انتہائی مسابقتی ماحول میں اپنے بچوں پر غیر ضروری دباؤ ڈال رہے ہیں جس کی وجہ سے طلباء اپنی زندگیاں ختم کر رہے ہیں۔‘

banner

کوٹا بھارتی ریاست راجستھان میں واقع ایک علاقہ ہے جو بھارت کا کوچنگ ہب کہلاتا ہے۔ یہاں بڑی یونیورسٹیز میں داخلوں کیلئے تیاری کرائی جاتی ہے۔

کئی طالبعلموں نے کوٹا میں دباؤ بہت زیادہ ہونے کے باعث خودکشیاں کی ہیں۔

راجستھان کے کوٹا ضلع میں اس سال تقریباً 24 خودکشی کی اطلاعات ہیں ۔

بنچ نے کہا کہ ’خودکشیاں اس وجہ سے ہو رہی ہیں کہ بچے اپنے والدین کی توقعات پر پورا نہیں اتر پاتے۔ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024