Sunday, March 16, 2025, 5:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طورخم سرحد پر چوکی کی تعمیر پر تنازع، متعدد زخمی

طورخم سرحد پر چوکی کی تعمیر پر تنازع، متعدد زخمی

افغان طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی مقام طورخم پر دونوں ملکوں کی سکیورٹی فورسز میں جھڑپ ہوئی ہے۔

افغان فورسز کے حملے میں پاکستان میں ایک مارٹر پوسٹ کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں جنگل پوسٹ اور خوڑ پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ جھڑپ ایک ایسے وقت میں شروع ہوئی ہے جب صرف ایک روز قبل ہی دونوں جانب سے سرحد پر تعینات اہلکاروں کے آپس میں مذاکرات ہوئے تھے اور یہ توقع کی جا رہی تھی کہ دس روز سے بند سرحد آمد و رفت کے لیے کسی بھی وقت کھل سکتی ہے۔

حکام کے مطابق اس جھڑپ میں پاکستان کے تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ افغانستان کی جانب سے اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

banner

سرکاری افسران کے مطابق یہ جھڑپ نیم شب کے وقت شروع ہوئی اور صبح چھ بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہی اور اس کے بعد سے خاموشی ہے۔ سرحد پر پاکستان کی جانب سے مزید نفری بھی پہنچا دی گئی ہے۔

جھڑپ کے بعد سرحد کے قریب گاؤں باچا مینہ کو خالی کرا لیا گیا ہے اور تمام لوگوں کو لنڈی کوتل منتقل کر دیا گیا ہے۔ باچا مینہ میں شنواری خوگہ خیل قوم آباد ہے اور اس میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق سرحد پر جھڑپ سے پاکستان کی جانب بھگدڑ کے دوران ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے ہیں۔

لنڈی کوتل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر احتشام نے بتایا ہے کہ ان کے ہسپتال میں دو افراد کو لایا گیا ہے جن میں سے ایک دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا چکے تھے اور انھیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا جبکہ دوسرا شخص زخمی تھا جنھیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

مقامی افراد کے مطابق افغان حکام ایک متنازع مقام پر چوکی تعمیر کرنے جا رہے تھے جس پر پاکستان کی جانب سے اعتراض کیا گیا اور پھر اس سے دونوں جانب کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔

پاک افغان سرحد کی بندش سے وہاں موجود تاجروں کے مطابق صرف پاکستان کی جانب 2500 کے لگ بھگ ٹرک کنٹینر اور دیگر گاڑیاں کھڑی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024