63
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں۔
امریکی کروڈ آئل ڈبلیو ٹی آئی کے دام 3اعشاریہ دوایک فیصد کم ہوگئے، جس کے بعد امریکی کروڑ آئل ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 69ڈالر ہوگئی، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3اعشاریہ تین ایک فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی ، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 66 فیصد ہوگئی۔
واضح رہے کہ 8 دسمبر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد سے زائد کمی کے بعد قیمتیں 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 48 سینٹ کمی سے 73.82 ڈالر جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 33 سینٹ کمی سے 69.05 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا تھا۔