Saturday, September 14, 2024, 2:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عالمی مالی منڈیوں میں افراتفری، تین عشروں میں شئیرزکی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی

عالمی مالی منڈیوں میں افراتفری، تین عشروں میں شئیرزکی قیمتوں میں سب سے بڑی کمی

بٹ کوائن 61000 ڈالر سے غوطہ لگا کر 55000 ڈالر پر آ گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی اسٹاک مارکیٹ ڈاؤ (DOW) کے اسٹاکس میں پیر کے روز ان خدشات کے بعد 860 پوائنٹس کی شدید کمی ہوئی کہ امریکہ کی سست ہوتی ہوئی معیشت کساد بازاری کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اسٹاکس گرنے سے دنیا بھر میں حصص کی منڈیوں میں سرمایہ کاروں نے تیزی سے اپنے حصص فروخت کرنے شروع کر دیئے۔

نیویارک کی اسٹاک ایکس چینج ’وال اسٹریٹ‘ میں پیر کے روز تقریباً ہر کمپنی کے حصص گرتے ہوئے دکھائی دیئے اور سرمایہ کاروں پر یہ خوف غالب رہا کہ امریکی معیشت کی سست روی تیز تر ہو رہی ہے۔

امریکی اسٹاکس کی گراوٹ نے جاپان کے بازار حصص نکئی 225 کو بطور خاص متاثر کیا اور پیر کو اس میں 12.4 فی صد کی کمی ہوئی جو 1987 کے بعد سے کم ترین گراوٹ تھی۔

banner

اسی طرح جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 8.8 ٖفی صد کی کمی ہوئی۔

یورپ کی منڈیاں 2 فی صد سے زیادہ گر گئیں۔

بٹ کوائن 61000 ڈالر سے غوطہ لگا کر 55000 ڈالر پر آ گیا۔

سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ سونے کی قیمت بھی ایک فی صد گر گئی۔ جب کہ سونا ایک ایسی چیز ہے جو مارکیٹ کے عدم استحکام میں اپنی قدر برقرار رکھتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024