بالی وڈ کے سپر اسٹار اور ’مسٹر پرفیکٹ‘ عامر خان 14 مارچ کو 60 برس کے ہو گئے ہیں۔ اپنی سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ ایک پارٹی میں انھوں نے کہا کہ وہ ایک رومانوی تعلق میں ہیں۔
جنم دن کے موقع پرعامر خان نے میڈیا نمائندگان اور انہیں کور کرنے والے فوٹوگرافرز کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کیک کاٹا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی نئی گرل فرینڈ کا نام گوری پریٹ ہے جن کے ساتھ وہ 18 ماہ سے تعلق میں ہیں۔
انھوں نے پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میرے لیے یہ تعلقات بہت اہم ہیں۔‘
عامر خان کا کہنا تھا کہ گوری پروڈکشن میں کام کرتی ہیں۔ میں انہیں ہر روز گانا سناتا ہوں۔
اس موقع پر عامر نے اپنی فلم ’لگان‘ کے کردار بھون کا بھی تذکرہ کیا اور کہا بھون کو اپنی گوری مل گئی۔
عامر خان نے پریس کانفرنس میں اپنی ایک اور فلم ’راجہ کو رانی سے پیار ہو گیا‘ کا گانا بھی گایا اور اپنی گرل فرینڈ گوری کے بارے میں مزید معلومات شیئر کیں۔
عامر خان کا شادی کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں شادی مجھ پر جچتی ہے یا نہیں، میرے بچے بہت خوش ہیں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میری اپنی سابقہ بیویوں کے ساتھ بھی بہترین تعلقات ہیں۔
انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ آپ کسی اچھے موقع پر ان سے ملیں گے اور پھر ہم بھی اس بات کو خفیہ نہیں رکھنا چاہتے۔ میں نے سلمان خان اور شاہ رخ خان سے ان کی ملاقات کا انتظام کیا ہے۔
اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ ’بنگلور کی رہنے والی ہے۔ دراصل ہم دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں۔ لیکن ہماری ملاقات ڈیڑھ سال پہلے ہوئی تھی۔‘
وہ کسی کام کے سلسلے میں ممبئی میں تھیں اور ہماری اچانک ملاقات ہوئی۔ تب سے ہم ایک دوسرے سے رابطے میں رہے اور سب کچھ ویسا ہی ہوا جیسا ہوتا ہے۔
اس کے بعد ان کی دوسری شادی فلم ڈائریکٹر کرن راؤ سے 2005 میں ہوئی جس کا 2021 میں خاتمہ ہوا۔
دوسری شادی سے ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔