Saturday, September 14, 2024, 1:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عراق میں داعش کے خلاف چھاپے کے دوران خودکش حملہ؛ سات امریکی فوجی زخمی

عراق میں داعش کے خلاف چھاپے کے دوران خودکش حملہ؛ سات امریکی فوجی زخمی

کارروائی میں 15 افراد مارے گئے؛ داعش کا اہم رہنما بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

عراق میں داعش کے جنگجوؤں کے خلاف مقامی فورسز کے ساتھ ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سات امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔ اس کارروائی میں 15 افراد مارے گئے۔

آج ہفتے کے روز جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے اس گروہ کے پاس کئی ہتھیار، بم اور دھماکا خیز بیلٹیں موجود تھیں … کارروائی کے دوران  کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بیان کے مطابق  جمعرات کو ہونے والی اس کارروائی میں پانچ امریکی فوجی زخمی ہوئے جبکہ دو کو گرنے سے چوٹیں آئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا اس آپریشن میں داعش کے رہنماؤں کو نشان بنایا گیا تاکہ ان کی منظم ہونے، منصوبہ بندی کرنے اور عراقی شہریوں، امریکی شہریوں، اتحادیوں، اور خطے بھر میں اور اس سے باہر شراکت داروں کے خلاف حملے کرنے کی صلاحیتوں کو کمزور کیا جا سکے۔

banner

اس سے قبل عراقی فوج نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ درست انٹیلی جنس معلومات سے تصدیق ہوئی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش کی صف اول کی قیادت کے افراد بھی شامل ہیں۔ تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام چھپنے کی جگہیں، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ تباہ کر دی گئیں، خودکش بیلٹس کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا اور اہم دستاویزات، شناختی کاغذات اور مواصلاتی آلات ضبط کر لیے گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024