56
عراق میں امریکی ڈرون حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
عراقی کمانڈر کی گاڑی کو بغداد کے شمالی علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس میں ملیشیا کے کمانڈر مشتاق جواد کاظم الجواری جان سے گئے۔
پینٹاگون کے مطابق جواد کاظم الجواری عراقی ملیشیا حرکتہ النجبہ کے کمانڈر تھے جو امریکی اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔
پینٹا گون کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے یہ حملہ اپنے دفاع میں کیا ہے اور اس حملے میں کسی بھی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔
امریکا کی جانب سے کارروائی پر عراقی حکومت نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ عراقی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ عراقی سکیورٹی سے متعلق تنظیم پر بلاجواز حملہ کیا گیا۔