16
ترک ڈرون حملے میں شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی کے تین ارکان ہلاک ہو گئے۔
عراقی کردستان کی انسداد دہشتگردی سروس کے مطابق ترک ڈرون حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے تین ارکان شمالی عراق میں ہلاک ہو گئے۔
بیان میں کہا گیا کہ پی کے کے سے وابستہ ایک گاڑی کو شمالی شہر سلیمانیہ کے قریب ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں ایک سینئر پی کے کے رکن اس کا ڈرائیور اور ایک گارڈ ہلاک ہوئے۔
واضح رہے کہ 1984 میں کردستان ورکرز پارٹی کے ترک ریاست کیخلاف مسلح بغاوت کے بعد ترکیہ کی جانب سے شمالی عراق میں پی کے کے کی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔