Saturday, January 18, 2025, 8:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سارہ شریف کا قاتل باپ جیل میں ساتھی قیدیوں کے حملے میں زخمی

سارہ شریف کا قاتل باپ جیل میں ساتھی قیدیوں کے حملے میں زخمی

ٹونا مچھلی کے ٹن کے ڈبے کے ڈھکن سے اس کے گلے پر وار کیے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستانی نژاد 10 سالہ برطانوی بچی سارہ شریف کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے اس کے قاتل باپ عرفان شریف کو جنوبی لندن کی بیلمارش جیل میں ساتھی قیدیوں نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سارہ شریف کے قاتل والد پر مبینہ طور پر جیل میں 2 ساتھی قیدیوں نے حملہ کیا اور ٹونا مچھلی کے ٹن کے ڈبے کے ڈھکن سے اس کے گلے پر وار کیے۔

43 سالہ عرفان شریف پر سال نو کے پہلے دن جنوبی لندن کی بیلمارش جیل میں اس کے سیل میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

یہ حملہ عرفان شریف کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے چند ہفتوں بعد کیا گیا ہے، جس میں انہیں اپنی 10 سالہ بیٹی کے قتل کے جرم میں کم از کم 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

banner

وحشیانہ حملے کے باوجود عرفان شریف کو جان لیوا چوٹیں نہیں آئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ ’وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ زندہ بچ گئے، انہیں ٹانکے لگانے پڑے اور ان کے زخم حملے کی مستقل نشانی کے طور پر موجود رہیں گے‘۔

10 سالہ سارہ کے قتل کے مقدمے میں گزشتہ ماہ اس کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ 30 سالہ بینش بتول اور 29 سالہ چچا فیصل ملک کو سزائیں سنائی گئی تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024