Saturday, January 18, 2025, 8:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » علی ظفر کا امریکی ہپ ہاپ اسٹار کے ساتھ گانا ریلیز

علی ظفر کا امریکی ہپ ہاپ اسٹار کے ساتھ گانا ریلیز

یہ گانا امریکی شہر اٹلانٹا میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کی میوزک انڈسٹری کو عالمی سطح پر فروغ دینے کی ایک اور کوشش میں‘ معروف گلوکار علی ظفر اور ان کے بھائی دانیال ظفر نے امریکی ہپ ہاپ سٹار ٹی آئی کے ساتھ ایک مشترکہ گانا ریلیز کیا ہے۔

’منڈا آن رائز‘ کے عنوان سے یہ گانا پنجابی اور انگریزی زبان میں پیش کیا گیا ہے۔

علی ظفر کی میڈیا ٹیم کے مطابق یہ گانا امریکی شہر اٹلانٹا میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں علی ظفر، دانیال ظفر اور ٹی آئی ایک ساتھ ویڈیو میں نظر آتے ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ ہپ ہاپ آرٹسٹ ٹی آئی پہلی مرتبہ کسی پاکستانی میوزک پروجیکٹ کا حصہ بنے ہیں۔

banner

گانے کی ریلیز کے موقع پر علی ظفر نے کہا کہ ’دانیال ظفر اور ٹی آئی کے ساتھ اس گانے پر کام کرنا میرے لیے ایک منفرد تجربہ رہا۔ اس منصوبے کا مقصد پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور دنیا بھر میں شائقین کے لیے نئے دروازے کھولنا ہے۔‘

ٹی آئی، جنہیں ہپ ہاپ اور ریپ موسیقی کا ایک اہم ستون سمجھا جاتا ہے، نے اس شراکت کو ایک نئے ثقافتی سنگم کے طور پر بیان کیا۔

گانے کی ریلیز کو نہ صرف شائقین بلکہ موسیقی کے ماہرین کی جانب سے بھی مثبت ردعمل ملا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024