Friday, June 20, 2025, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم

عمان میں امریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات ختم

مذاکرات کے اگلے دور کے وقت اور مقام کا اعلان مسقط کی طرف سے کیا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

عمان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رواں ہفتے مشرق وسطیٰ دورے سے قبل امریکہ اور ایران کے درمیان نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات کے چوتھے دور کا اختتام ہو گیا ہے اور اب اگلے دور کا اعلان کیا جائے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے کہا کہ بالواسطہ بات چیت کا تازہ دور مشکل تھا لیکن ایک دوسرے کے موقف کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے مفید تھا۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کے وقت اور مقام کا اعلان مسقط کی طرف سے کیا جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا کہ اتوار کی ’براہ راست اور بالواسطہ‘ بات چیت تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔

banner

’ہم آج کے نتائج سے پرامید ہیں اور اگلی میٹنگ کے منتظر ہیں، جو مستقبل قریب میں ہو گی۔‘

مریکہ اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر مذاکرات عمان کے وزیر خارجہ بدر البسیدی کی ثالثی میں ہو رہے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد ایران کے ایٹمی پروگرام میں کمی لانا ہے جس کے بدلے میں امریکہ ایران پر لگائی گئی کچھ معاشی پابندیاں ہٹائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں کئی مرتبہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی حکام خبردار کرتے رہے ہیں کہ وہ افزودہ یورینیم سے ایٹمی ہتھیار تیار کریں گے، جبکہ اسرائیل نے کہا کہ اگر اسے خطرہ محسوس ہوا تو وہ ایران کی تنصیابات پر حملہ کر دے گا۔

2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ نیوکلیئر ڈیل میں ایران 3.67 فیصد یورینیم افزودہ کر سکتا تھا اور اس یورینیم کا ذخیرہ تین سو کلوگرام تک ہونا چاہیے تھا۔ تاہم 2018 میں ٹرمپ نے یہ ڈیل ختم کر دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024