Saturday, July 26, 2025, 7:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کےکہنے پرلائے: مولانا فضل الرحمان

عمران حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد جنرل باجوہ کےکہنے پرلائے: مولانا فضل الرحمان

باجوہ اور فیض حمیدکےکہے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہر لگائی، امیر جے یو آئی

by NWMNewsDesk
0 comment

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہےکہ عمران خان کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ باجوہ کےکہنے پر لائی گئی۔

نجی ٹی وی کو دیےگئے انٹرویو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید رابطے میں تھے،فیض حمید ان کے پاس آئے اور کہا جو کرنا ہے سسٹم کے اندر رہ کر کریں، جنرل ریٹائرڈ باجوہ اور فیض حمیدکےکہنے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہر لگائی، میں خود عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیپلزپارٹی چلارہی تھی، پی ٹی آئی کی حکومت اسٹیبلشمنٹ نےبنائی اور انہوں نے ہی گرائی۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ دھاندلی 2018 میں بھی ہوئی تھی، اب بھی ہوئی، بظاہر الیکشن میں دھاندلی کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوا، افواہ ہے لاہور کی سیٹ پر نوازشریف کو جتوایا گیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024