Sunday, March 16, 2025, 4:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ تیسری بار مؤخر

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ تیسری بار مؤخر

فیصلہ سنانے کے لیے نئی تاریخ 17 جنوری مقرر

by NWMNewsDesk
0 comment

— اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم اور ملک کی بڑی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر کر دیا۔

فیصلہ سنانے کے لیے نئی تاریخ 17 جنوری مقرر کر دی گئی ہے۔

احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فیصلہ سنانے کے لیے 13 جنوری پیر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ لیکن اب چار دن کے لیے فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے عمران خان کو فیصلہ سنانے کے لیے کمرۂ عدالت میں طلب کیا۔ تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جب کہ بشریٰ بی بی بھی عدالت میں موجود نہیں تھیں۔

banner

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ وہ صبح ساڑھے آٹھ بجے سے اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔ اس دوران عمران خان کو دو بار پیغام بھیجا گیا کہ وہ عدالت میں حاضر ہوں۔ لیکن وہ کمرۂ عدالت میں نہیں آئے اور نہ ہی بشریٰ بی بی وہاں موجود تھیں جب کہ ان کے وکلا کی طرف سے بھی کوئی پیش نہیں ہوا۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک ان کے اہلِ خانہ یا وکلا میں سے کوئی کمرۂ عدالت میں نہیں آ جاتا تو وہ پیش نہیں ہوں گے۔

عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا کہنا تھا کہ وہ دو گھنٹے تک کمرۂ عدالت میں انتظار کرتے رہے۔ لیکن کوئی بھی نہیں آیا۔ ان کے بقول عدالت فیصلہ سنانے کے لیے ملزمان کو ایک اور موقع دے رہی ہے۔ اب کیس کا فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

اس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سنایا جانا تھا۔

فیصلہ مؤخر ہونے کا اعلان سامنے آنے کے بعد تحریکِ انصاف کے رہنماؤں نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہمیں اعلیٰ عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلیٰ عدالتوں میں جائیں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا مقصد سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو زِیر کرنا ہے۔

ان کے بقول عمران خان کے خلاف جس طرح باقی کیس ختم ہو گئے تھے یہ کیس بھی ختم ہو جائے گا۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے جو وقت مقرر کیا گیا تھا اس سے قبل ہی فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم ڈیل کر رہے ہیں۔ کوئی بھی ڈیل نہیں ہو رہی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق مذاکرات اور القادر ٹرسٹ کیس کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل گزشتہ پیر کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کی رخصت کے سبب اس کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکا تھا۔ احتساب عدالت نے اس فیصلہ گزشتہ ماہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024