Monday, February 10, 2025, 10:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر 2 ہفتےکی پابندی عائد

عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر 2 ہفتےکی پابندی عائد

پنجاب حکومت نے وزیر اعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات سے روک دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

انی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔

اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پرپابندی کا فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے کیا ہے جس کا اطلاق 2 ہفتوں کے لیے ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگادی ہے، پولیس نے اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے باہر میڈیا گاڑیوں کی پارکنگ پر بیرئیر لگادیئے ہیں۔

خیال رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے مختص کر رکھا تھا۔

banner

پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اڈیالا جیل کا دورہ کرنے سے روک دیا۔

اڈیالہ جیل پہنچنے والے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب ، فردوس شمیم نقوی اورعاطف خان اور شہرام ترکئی کو بھی عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

عمر ایوب نےکہا کہ ہمیں بتایا گیا ہےکہ سکیورٹی وجوہات کے باعث ملاقات پر پابندی ہے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل بھی موجود نہیں۔

دوسری جانب بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کی عمران خان سے ملاقات کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاہے کہ اس حوالے سے مناسب احکامات جاری کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصرعباس نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کےخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024