Saturday, January 18, 2025, 7:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر بھی ٹرمپ کی طرح جھوٹے الزامات ہیں، امریکی ایلچی

عمران خان کو رہا کیا جائے، ان پر بھی ٹرمپ کی طرح جھوٹے الزامات ہیں، امریکی ایلچی

نامزد وزیرخارجہ نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی تیاری کی ہوئی ہے، رچرڈ گرینل

by NWMNewsDesk
0 comment

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تعینات نمائندہ برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینل نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انھوں نےا یک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ عمران خان پر بھی ٹرمپ کی طرح کرپشن کے جھوٹے الزامات ہیں۔

امریکی ٹی وی پروگرام ’نیوز لائن‘ کی میزبان بیانکا ڈی لاگرزا نے رچرڈ گرینل سے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خصوصی مشن کے سفیر کے طور پر نامزد کیے جانے اور پاکستان کے ساتھ امریکا کے خارجہ تعلقات کی پالیسی کے بارے میں بات کی۔

رچرڈ گرینل نے انٹرویو میں کہاکہ عقل وفہم رکھنے والے غیر روایتی سیاستدان ملک بہتر چلاسکتے ہیں، اسی لئے ہم عمران خان کی رہائی چاہتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی وزیراعظم کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو اس کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں۔

banner

امریکی قومی انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر رچرڈ گرینل نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سیاست میں باہر سے آنے والے لوگ، غیر سیاسی، عام فہم لوگ، کاروباری لوگ میرے ساتھ بہترین کام کرتے ہیں۔ لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ عمران خان جیل سے رہا ہوں۔

گرینل کے بقول صدر ٹرمپ کی طرح عمران خان پر بھی بہت سے الزامات ہیں، حکمراں جماعت نے انہیں جیل میں ڈال دیا تھا اور کسی نہ کسی طرح کے بدعنوانی کے الزامات اور جھوٹے الزامات لگائے تھے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا بانی پی ٹی آئی ممکنہ طور پر اس بارے میں کچھ آگاہی لانے کے نتیجے میں آزاد ہو سکتے ہیں؟ جواب میں گرینیل نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ پاکستان کو ان موضوعات کی طویل فہرست میں شامل کریں جو جیک سلیون اور بائیڈن کی ٹیم نے گذشتہ 4 سالوں میں کوئی پیشرفت نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے دور حکومت میں پاکستان سے بہترین تعلقات تھے، اس وقت پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کی حکومت تھی، عمران خان سے ٹرمپ کے بہت اچھے تعلقات تھے۔

نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستان کو ان ممالک کی لسٹ میں شامل کیا جائے جو معاملات کو ٹال رہے ہیں، پاکستان 4 سال سے معاملات کو ٹال رہا ہے۔

رچرڈ گرینل نے اپنی وزارت خارجہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا بیان انتہائی عجیب اور مبہم ہے، ایسی زبان استعمال کی جاتی ہے جو کوئی بھی نہیں سمجھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میتھیو ملر یہ مت کہیں کہ ہم عدالتی طریقہ کار کا احترام کرتے ہیں، وہ دراصل یہ کہنا چاہتے تھے کہ عمران خان کو رہا کرو، تو آپ سیدھا سیدھا کہیں کہ عمران خان کو جیل سے نکالو، صاف کہیں کہ عوام کو اپنا فیصلہ کرنے دیں۔

رچرڈ گرینل نے مزید کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں سے مختلف انداز میں ڈیل کیا جاتا ہے، بائیڈن انتظامیہ جو کام 4 سال میں کرنے میں ناکام رہی وہ آخری 45 دن میں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر کے نامزد کردہ خصوِصی ایلچی رچرڈ گرینل کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے میزائل پروگرام پر بات کرنے کی بھی تیاری کی ہوئی ہے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس وقت کے پاکستانی سربراہ حکومت سے بہترین تعلقات تھے، پاکستانی جیل میں قید رہنما ٹرمپ کی طرح سیاست میں آؤٹ سائیڈر تھے، اور وہ کامن سینس کی بات کرتے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024