Sunday, March 23, 2025, 11:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف

عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے بغیر کروایا گیا الیکشن غیرآئینی ہوگا۔

ترجمان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ نگراں وزیراعظم کا بیان آئین و جمہوریت اور ملکی مفادات کے حوالے سے ریاستی ڈھانچے میں پائی جانے والی عدم حساسیت کا مظہر ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی سطح پر عوام کی واحد نمائندہ سیاسی جماعت ہے، مقبولیت کے تمام معیارات کے مطابق عمران خان بلاشرکتِ غیرے ملک کے مقبول ترین سیاسی قائد ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا کہ نگراں وزیراعظم کو معلوم ہونا چاہیئے کہ عمران خان یا تحریک انصاف کی شمولیت کے بغیر کروایا گیا کوئی بھی الیکشن غیرآئینی، غیرقانونی اور غیراخلاقی ہوگا جسے عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024