Monday, December 9, 2024, 5:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی

فیصلہ کرنا ہوگا کہ مارشلاء میں رہنا ہے یا آزاد ہونا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل سے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمیشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وکلا سپریم کورٹ کیلئے نکلیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آج قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ انھوں نے مارشل لاء کے نیچے رہنا ہے یا آزادی میں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 8 فروری کو آپ انقلاب لے کر آئے تھے،ان کی کوشش تھی کہ آپ ووٹ نہ ڈال سکیں یہ آپ کا حق تھا،آپ لوگ 8 فروری کو نکلے یہ ہمارا حق ہے،آپ نے اپنا آئینی حق استعمال کیا،آپ نے ایلیٹ کیپچر سے طاقت چھینی اور طاقتور بن گےاور 9 فروری کو سارا مینڈیٹ چوری کرلیا گیا۔

banner

علیمہ خان نے کہا کہ آپ کا چوری کیا گیا ووٹ گنے چنے لوگوں کو لے لیا ، ان سب کو قومی اسمبلی میں بٹھایا اور پھر 26 ویں ترمیم اس کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا رول آف لا، سپریم کورٹ کی آزادی چھین لی،بانی پی ٹی آئی نے کہا اپنے کسانوں، وکلاء، عوام سے مخاطب ہوں۔

پاکستان کے جسطرح حالات ہیں آپ کو نکلنا ہوگا،وکیلوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ سپریم کورٹ کے تحفظ کے لیے کھڑے ہوں،سول سوسائٹی سے کہا کہ باہر نکلنا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024