24
اسرائیلی فوج نے ایک گودام میں پناہ لیے ہوئے فلسطینی خاندان پر بم گرادیئے
اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے الزوايدہ میں قائم ایک گودام پر رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پناہ لیے ہوئے 16 افراد مارے گئے
ایک رپورٹ کے مطابق سولہ میں 15 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
اسرائیلی فوج نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ، دیرالبلاح، خان یونس پر بھی بمباری کی
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی ایک کار پر ڈرون حملہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا۔