Saturday, September 14, 2024, 1:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ سے امریکی سمیت چھ یرغمالیوں کی لاشیں برآمد، امریکہ کی شدید ناراضگی

غزہ سے امریکی سمیت چھ یرغمالیوں کی لاشیں برآمد، امریکہ کی شدید ناراضگی

حماس نے یرغمالیوں کو بے دردی سے قتل کیا؛ اسرائیل کا دعوی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کو جنوبی غزہ میں واقع سرنگ سے چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملی ہیں ۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے الزم لگایا کہ یرغمالیوں کو حماس نے قتل کیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق کارمل گاٹ، ہرش گولڈ برگ پولن، ایڈن یروشلمی، الیگزینڈر لوبانوو، الموگ سروسی اور اوری دانینو کی لاشیں اسرائیل منتقل کر دی گئی ہیں۔

فوجی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن قبل جنوبی اسرائیل کی بدو برادری سے تعلق رکھنے والے قائد فرحان القاضی کو اس مقام سے ایک کلو میٹر دور سے بازیاب کیا گیا تھا۔

banner

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے ان ہلاکتوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

صدر بائیڈن نے امریکی شہری ہرش گولڈ برگ پولن کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کے رہنماؤں کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ جن یرغمالیوں کی لاشیں ملیں وہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے۔

حماس رہنما عزت الرشیق کے مطابق رفح شہرکی سرنگ میں6 مغوی اسرائیلی فضائی حملوں میں مارےگئے تھے، یرغمالیوں میں امریکی اسرائیلی اور ایک روسی اسرائیلی شہری شامل تھا۔

عزت الرشیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے قیدیوں کی زندگیوں کا جوبائیڈن سے زیادہ خیال رکھتے ہیں اس لیے ہم نے جنگ بندی کے لیے ان کی تجاویز اور اقوام متحدہ کی قرارداد کو قبول کیا تھا مگر نیتن یاہو نے اسے مسترد کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024