Saturday, April 26, 2025, 5:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذکرات جاری رہیں گے: امریکہ

حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کے مذکرات جاری رہیں گے: امریکہ

اسٹیو وٹکوف کی نیتن یاہو، قطر کے وزیراعظم شیخ محد بن عبدالرحمان الثانی سے بات چیت

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذکرات اس ہفتے جاری رہیں گے۔

اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ ابھی تک یہ طے ہونا باقی ہے کہ یہ مذاکرات کہاں ہوں گے۔

اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ ان کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، قطر کے وزیراعظم شیخ محد بن عبدالرحمان الثانی اور مصر کے انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل سے تعمیری باتیں ہوئی ہیں۔

اسٹیووٹکوف نے کہا کہ ان کی فیز ٹو کے مذاکرات کی ترتیب اور دونوں اطراف کے موقف کو سامنے لانے کے حوالے سے بات ہوئی تاکہ ہمیں معلوم ہوسکے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اس ہفتے بات چیت کو جاری رکھیں گے تاکہ ہم یہ جان سکیں کہ دوسرے مرحلے کے کامیابی کے ساتھ اختتام تک کیسے پہنچنا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024