114
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ جنگ بندی سے متعلق حماس اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
مصری سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق مصر اور قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بنیادی اور متنازع نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔
مذاکرات میں معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق کے بعد قطر اور حماس کے وفود واپس روانہ ہو گئے ہیں جبکہ امریکا اور اسرائیل کے وفود کچھ گھنٹوں بعد روانہ ہوں گے۔
غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدے کیلئے فریقین کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے اور دو روز بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
حماس سمیت مذاکرات میں شامل فریقین کی جانب سے مذاکرات میں پیشرفت سے متعلق خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
