مصر نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی کو نہ روکا گیا تو یہ تنازع ایک وسیع علاقائی جنگ کی صورت میں پھیل سکتا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا، “وقت آگیا ہے کہ جاری جنگ کو ختم کیا جائے، اور دانشمندی سے کام لیا جائے ، اور امن اور سفارت کاری کے لہجے کو برقرار رکھا جائے۔
انہوں نے کہا فریقوں کو “علاقائی سطح پر پھیلنے والے تنازعے کے خطرے” سے ہوشیار رہنا چاہیے کسی وسیع جنگ کے خطرے کا “تصور کرنا مشکل” ہو گا۔
مصری رہنما نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کو “فلسطینی ریاست کو بین الاقوامی طور پر وسیع طور پر تسلیم کرنے اور دو ریاستی حل کے نفاذ کا آغاز ہونا چاہیے، کیونکہ یہی خطے میں استحکام کا بنیادی ضامن ہے۔”
امریکہ نے دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت برقرار رکھی ہے جس میں اسرائیل کے شانہ بشانہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی سلامتی کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کی مخالفت کی ہے۔