Thursday, January 23, 2025, 7:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور معاون ہلاک

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور معاون ہلاک

جنگ کے دوران مجموعی طور پر 45،514 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے غزہ پولیس چیف محمود صلاح اور ان کے معاون حسان مصطفیٰ بھی مارے گئے۔

اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہونے والے محمود صلاح غزہ پولیس فورس کے ڈائریکٹر جنرل تھے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع آخری فعال کمال عدوان اسپتال کو نشانہ بنایا اور اسپتال کے اہم حصوں کو آگ لگا کر جلا دیا جس کے باعث اسپتال غیر فعال ہو گیا ہے۔

banner

اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ کو بھی حراست میں لیکر انہیں حراستی مرکز منتقل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسپتالوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ نسل کشی کے زمرے میں آتا ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ 14 ماہ سے زیادہ عرصے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے دوران مجموعی طور پر 45،514 فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024