Monday, March 24, 2025, 12:16 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں امدادی بندرگاہ بنانے والے امریکی فوجیوں کو خطرہ نہیں، وزیر دفاع آسٹن

غزہ میں امدادی بندرگاہ بنانے والے امریکی فوجیوں کو خطرہ نہیں، وزیر دفاع آسٹن

امریکہ کے اتحادی بھی اس علاقے میں سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ انہیں ایسے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے کہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس ان امریکی افواج پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو غزہ کے ساحل پر سمندری راستے سے جنگ زدہ پٹی تک امداد پہنچانے کے لیے عارضی بندرگاہ بنا رہے ہیں۔

ہوائی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے بتایا کہ “مجھے فی الحال ایسا نظر نہیں آتا کہ (حماس کا) ایسا کرنے کا کوئی فعال ارادہ ہے۔”

وزیر دفاع نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کے اعلیٰ کمانڈر سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے امداد کے لیے عارضی بندرگاہ بنانے والے اور امداد کی تقسیم میں مدد کرنے والے امریکی فوجیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کئی حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔

اس سلسلے میں آسٹن نے بتایا کہ امریکہ کے اتحادی بھی اس علاقے میں سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

banner

آسٹن نے کہا کہ اس لیے اس بات کی ضرورت ہو گی کہ امریکہ ان کے ساتھ بہت قریب سے رابطہ قائم کرے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہمارے فوجی محفوظ ہیں۔

خیال رہے کہ نئی بندرگاہ غزہ شہر کے بالکل جنوب مغرب میں ہے جہاں گزشتہ ہفتے ایک مارٹر حملے میں اس مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا تھا کہ اس حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024