Sunday, September 15, 2024, 4:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات اگلے ہفتے تک موخر

غزہ میں جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات اگلے ہفتے تک موخر

حماس نے مذاکرات میں براہ راست شرکت نہیں کی

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں سیز فائر کے لیے ثالثوں کی زیر نگرانی جاری مذاکرات کو اگلے ہفتے تک موخر کردیا گیا ہے۔

مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے امریکہ، قطر اور مصر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے معاہدے کے نکات کی روشنی میں واشنگٹن نے نئی تجویز پیش کی تاکہ کسی معاہدے پر تیزی سے عمل درآمد ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ثالث آنے والے دنوں میں اس تجویز پر کام جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ جانیں بچانے، غزہ کے لوگوں کو راحت کی فراہمی اور علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے راستے کا تعین کیا جا چکا ہے۔

banner

ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ دوحہ میں ہمارا وفد جمعے کو وطن واپس جا رہا ہے اور توقع ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پیر کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔

غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے کئی ماہ سے جاری مذاکرات کا نیا دور جمعرات کو شروع ہوا تھا جس میں اسرائیل اور ثالث شریک ہوئے تھے جبکہ حماس نے براہ راست مذاکرات میں شرکت نہیں کی البتہ انہیں مذاکرات کی تمام پیش رفت سے آگاہ کیا جاتا رہا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024