Saturday, December 28, 2024, 10:07 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات

غزہ میں جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ جنگ بندی کے معاملے پر قاہرہ میں قطر، مصر، حماس اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا، اسرائیل نے بھی اپنا وفد قاہرہ بھیجا ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز آج قاہرہ سے اسرائیل جائیں گے جہاں ولیم برنز اسرائیلی وزیراعظم و دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی منظور کردہ تجاویز پر اسرائیل نے اتفاق نہیں کیا تھا، مزید برآں جنگ بندی بات چیت بحال ہونے کے باوجود اسرائیلی ٹینک رفح میں داخل ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے رات گئے رفح پر حملہ کرکے 15 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے جب کہ صیہونی فوج نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرکے مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024