Saturday, January 18, 2025, 8:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں حماس سے جھڑپ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس سے جھڑپ؛ 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

گزشتہ ایک برس میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 500 سے زائد

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں حماس کی اسرائیلی فوج کی چھاپا مار ٹیم کے ساتھ گھمسان کی جنگ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ تازہ جھڑپ غزہ کے علاقے بیت حنون میں ہوئی۔ جس میں اسرائیلی فوج کے 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 2 کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک اہلکار کی شناخت 24 سالہ ایتان شکنازی کے نام سے ہوئی جو نہال بریگیڈ کی 932 ویں بٹالین میں نائب کمپنی کمانڈر تھا۔

banner

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دوسرے اہلکار کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے جس کا نام بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج نے اپنے زخمی اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ دونوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسرائیلی فوج کے دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ ایک برس میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 500 سے زائد ہوگئی۔

حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے ایک ہزار فوجی اس کے علاوہ ہیں۔

غزہ جنگ کے دوران اب تک اسرائیلی پولیس کے 69 اہلکار بھی مارے گئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024