Sunday, September 15, 2024, 5:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں 40 ہزار سے زائد اموات

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں 40 ہزار سے زائد اموات

ابتک 92 ہزار 401 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

غزہ کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں جنگ کے آغاز سے اب تک 40 ہزار 5 افراد اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک 92 ہزار 401 افراد سرائیلی حملوں کی زد میں آکر زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ہلاک شدگان میں سے 33 فیصد بچے اور 18.4 فیصد خواتین شامل ہیں۔

banner

رواں ماہ کے آغاز میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے 300 روز مکمل ہونے پر جاری ہونے والے اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے انفرااسٹرکچر کو بھی شدید ترین نقصان پہنچا ہے اور اس مد میں 33 ارب ڈالر کے براہ راست نقصانات ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 198 سرکاری عمارتیں، 117 تعلیمی ادارے، 610 مساجد،3 گرجا گھر، ایک لاکھ 50 ہزار رہائشی یونٹ، 206 آثار قدیمہ، 34 کھیلوں کے مراکز، 3 ہزار کلومیٹر سے زائد بجلی کی ترسیل کا نظام اور 700 پانی کے کنویں تباہ ہوئے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے 34 اسپتالوں اور 68 مراکز صحت کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ غیر فعال ہوگئے۔۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024