Saturday, April 26, 2025, 10:21 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ پر اسرائیلی بمباری میں یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ

اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی نے غزہ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے برسائے گئے بموں میں ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی نے انٹرویو کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، جنگ عظیم دوم میں استعمال بارود سے زیادہ غزہ پربرسایا گیا۔

دوران انٹرویو صالح عبدالشافی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ پر برسائے گئے بموں میں ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے انکشاف کیاتھا کہ اسرائیل غزہ کو تباہ کرنے کیلئے 2 جوہری بموں کے برابر 25 ہزار ٹن بارود استعمال کرچکا ہے۔

banner

غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ 84 ہزار 494 فلسطینی زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024