100
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردون نے منگل کے روز زور دے کر کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے قبضے سے مزید جارحیت کا دروازہ کھل جائے گا۔
ایردوان نے اپنے عراق کے دورے سے واپسی کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس قطر سے نکل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں دوحہ سے بھی اس کے کوئی اشارے نہیں ملے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کل پیر کو عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچے تھے جو ایک دہائی سے زائد عرصے میں ان کا پہلا دورہ ہے، اس کے دوران انہوں نے کئی امور پر بات چیت کی، جن میں پانی کی تقسیم، تیل کی برآمدات اور علاقائی سلامتی جیسے امور شامل تھے۔
