Wednesday, January 22, 2025, 3:08 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کے اسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے: امریکا

غزہ کے اسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے: امریکا

غزہ سے تمام امریکیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا : جیک سلیوان

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر واضح کر دیا کہ ہم غزہ کے اسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے۔

ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اسرائیلی افواج پر واضح کر دیا ہے کہ غزہ کے اسپتالوں کے اندر آتش گیر ہتھیاروں سے لڑائی سے گریز کیا جائے جس سے سویلینز کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہو۔

جیک سلیوان نے مزید کہا ہے کہ غزہ سے امریکی شہریوں کا انخلا جاری رکھا جائے گا تاہم شہریوں کے انخلا میں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ رفاہ کراسنگ کبھی کھلتی ہے اور کبھی بند ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح کبھی نکلنے والوں کی فہرست میں امریکیوں کے نام شامل ہوتے ہیں اور کبھی نہیں ہوتے تاہم جو بھی صورتحال ہو تمام امریکیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024