Wednesday, November 13, 2024, 6:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ اور یوکرین پالیسی پر عوامی پول میں ٹرمپ کو کاملا پر برتری

غزہ اور یوکرین پالیسی پر عوامی پول میں ٹرمپ کو کاملا پر برتری

ووٹرز نے معیشت اور امیگریشن کے معاملات پر ٹرمپ کے حامی

by NWMNewsDesk
0 comment

اخبار وال سٹریٹ جرنل نے سات امریکی ریاستوں میں رائے عامہ جاننے کے لیے پول کروایا

پول کے نتائج کے مطابق سابق رپبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس پر اس حوالے سے برتری حاصل ہے کہ یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی جنگوں میں کون ملک کی بہتر قیادت کرے گا۔

پول کے مطابق ٹرمپ سات اہم ریاستوں میں 50 فیصد سے 39 فیصد کی برتری کے ساتھ ہیرس سے آگے ہیں کہ کون روس، یوکرین جنگ کو بہتر طریقے سے سنبھال سکتا ہے۔

اسی طرح اسرائیل، حماس تنازعے کے حوالے سے بھی ٹرمپ 48 فیصد سے 33 فیصد کے فرق سے ہیرس پر سبقت رکھتے ہیں۔

banner

پول میں یہ بھی ظاہرہوا کہ زیادہ ووٹرز نے معیشت اور امیگریشن کے معاملات پر ٹرمپ کی حمایت کی جبکہ رہائش، صحت کے شعبے اور عوام کے مسائل جیسے موضوعات پر ہیرس کو زیادہ بہتر سمجھا۔

پول کے مطابق حمایت کے لحاظ سے ہیرس اور ٹرمپ ساتوں ریاستوں میں مجموعی طور پر برابر ہیں۔

یہ ریاستیں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتی ہیں۔

رائے عامہ کے جائزے کے مطابق ہیرس کو ایریزونا، جارجیا اور مشی گن میں دو فیصد پوائنٹس کی معمولی برتری حاصل ہے جبکہ نیواڈا میں ٹرمپ چھ پوائنٹس اور پینسلوینیا میں ایک پوائنٹ سے آگے ہیں۔

شمالی کیرولائنا اور وسکونسن میں دونوں برابر ہیں۔ ہر ریاست میں چھ رجسٹرڈ ووٹرز پر مشتمل یہ پول 28 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک کیا گیا جس میں ہر ریاست کے لیے چار فیصد پوائنٹس کی غلطی کا مارجن تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024