Tuesday, April 29, 2025, 11:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر، امام الحق اسکواڈ میں شامل

فخر زمان چیمپئنز ٹرافی سے باہر، امام الحق اسکواڈ میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

ڈاکٹرز نے گزشتہ روز میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے فخر زمان مکمل آرام کا مشورہ دے دیا ہے اور کھیلنے سے منع کر دیا ہے۔ ان کی جگہ امام الحق کھیلیں گے۔

فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

انجری کے باعث وہ بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ہمراہ بھی نہیں گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

banner

پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا اور فخر زمان کی جگہ امام الحق کا نام پیش کیا گیا، آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے امام الحق کی منظوری دے دی، جس کے بعد فخر زمان کی جگہ امام الحق پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرلئے گئے ہیں

امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں گرنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو فوری طور پر اپنی حالت سے آگاہ کر دیا تھا، تاہم فزیو کی ابتدائی ٹریٹمنٹ کے بعد انہیں دوبارہ کھلایا گیا، مگر بیٹنگ کے دوران بھی وہ تکلیف میں نظر آئے۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فخر زمان کی انجری کے باعث بابر اعظم کے ساتھ سعود شکیل نے اوپننگ کی تھی جبکہ فخر زمان مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔ اس میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024