6
سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی جمہوریہ کے صدر عمانویل میکروں سے فون پر بات کی۔
اس بات چیت میں مملکت اور فرانس کے درمیان تعلقات کی ترقی کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ دونوں رہ نماؤں نے علاقائی صورتحال، سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فرانسیسی ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ صدر عمانویل میکرون اگلے ماہ کے شروع میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔