Friday, December 6, 2024, 10:41 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس اسقاط حمل کو آئینی تحفظ دینے والا پہلا ملک بن گیا

فرانس اسقاط حمل کو آئینی تحفظ دینے والا پہلا ملک بن گیا

اراکین پارلیمنٹ نے 1958 کے آئین میں ترمیم کے لیے ووٹ دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس اسقاط حمل کے حق کو آئینی تحفظ دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

گزشتہ روز فرانسیسی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے 1958 کے آئین میں ترمیم کے لیے ووٹ دیا جس میں 72 کے مقابلے میں 780 ووٹوں سے ترمیم کو منظور کیا گیا، اس ترمیم میں خواتین کے لیے اسقاط حمل کے حق کی ’ضمانت‘ دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں 1975 سے ہی اسقاط حمل کو قانونی حیثیت حاصل ہے لیکن سروے بتاتے ہیں کہ تقریباً 85 فیصد عوام نے اسقاط حمل کے حق کے تحفظ کے لیے آئینی ترمیم کی حمایت کی تاہم اسقاط حمل کے مخالف گروہوں اور ویٹی کن نے اس اقدام پر سخت تنقید کی ہے۔

اس اقدام سے فرانس دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے اپنے بنیادی قانون میں اسقاط حمل کے حق کو واضح تحفظ فراہم کیا ہے

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024