65
فرانس میں ہونے والے فری اسٹائل اسکیئنگ کے مقابلوں کا ٹائٹل کینیڈا کے مائیکل کنگزبری نے اپنے نام کر لیا۔
فرانس میں منعقدہ فری سٹائل اسکیئنگ کے مقابلوں میں ایتھلیٹس نے برف پوش پہاڑوں پر کمال مہارت کا مظاہرہ کیا، کھلاڑیوں کی جانب سے برفیلے ٹریک پر رفتار، ہائی جمپ، قلابازیوں اور توازن کی شاندار مظاہرے کیے گئے۔
مقابلوں میں مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، مینز کیٹیگری میں کینیڈا کے مائیکل کنگزبری اور خواتین کیٹیگری میں آسٹریلیا کی جکارا انتھونی میدان مارنے میں کامیاب رہیں۔