Friday, February 7, 2025, 8:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فلسطینیوں کی غزہ سے جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے: فرانس

فلسطینیوں کی غزہ سے جبری بے دخلی ناقابل قبول ہے: فرانس

یہ دو ریاستی حل میں بھی ایک بڑی رکاوٹ ہوگی

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس نے غزہ سے لوگوں کی منتقلی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی مخالفت کردی۔

فرانس نے کہا ہے کہ فلسطنیوں کی غزہ سے کسی بھی طرح کی جبری بے دخلی ناقابل قبول ہوگی۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان سے جب ٹرمپ کی تجویز کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی آبادی کی کسی بھی طرح جبری بے دخلی ناقابل قبول ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ یہ نہ صرف عالمی قوانین کی شدید خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ریاستی حل میں بھی ایک بڑی رکاوٹ ہوگی۔

banner

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے دو اتحادیوں لبنان اور اردن کے لیے عدم استحکام کا سبب ہوگا۔

حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے شروع کی جانے والی جنگ میں غزہ کی تقریبا تمام 24 لاکھ آبادی بے گھر ہوگئی تھی۔

تاہم رواں مہینے ایک کمزور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے جس سے امید بندھی ہے کہ اس سے مستقل امن کا راستہ ہموار ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے پیر کو فلسطینیوں کو محفوظ مقامات جیسا کہ مصر اور اردن منتقل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا تھا کہ اس جنگ کے بعد غزہ کو صاف کیا جائے گا جس نے غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر مصالحت کاری سے جنگ بندی کرانے والے مصر اور قطر نے بھی فلسطینیوں کی غزہ سے منتقلی کی مخالفت کی ہے۔

مصر اور قطر نے منگل کو کہا کہ دو ریاستی حل ہی اس مسئلے پر آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024