Thursday, December 12, 2024, 12:24 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » فرانس میں کشتی الٹنے سے 12 تارکین وطن ہلاک

فرانس میں کشتی الٹنے سے 12 تارکین وطن ہلاک

دو تارکین وطن لاپتہ ہیں ؛ فرانسیسی وزیر داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی فرانسیسی ساحل سے چینل عبور کرکے انگلینڈ جانے کی کوشش کے دوران 12 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی حکام نے بتایا ہے کہ کچھ تارکین وطن فرانس سے چینل کے ذریعے انگلینڈ جانے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران کشتی الٹ گئی۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو تارکین وطن اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

فرانسیسی ساحل پر واقع ایک قصبے وی میرویکس سے درجنوں افراد کو لے جانے والی کشتی حادثے کا شکار ہوئی۔

banner

فرانسیسی وزیر داخلہ نے لکھا ’وہ جائے حادثہ کا دورہ کرنے جارہے ہیں، جہاں وہ علاقائی حکام سے ملاقات کریں گے اور لاپتہ افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کے لیے تمام سرکاری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘۔

فرانسیسی میری ٹائم سیکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ اس وقت ہنگامی بنیادوں پر لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024