61
فرانس کے دارالحکومت پیرس کی ایک عمارت میں دھماکے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ پیرس کے مشرقی علاقے میں واقع 8 منزلہ عمارت کی ساتویں منزل پر ہوا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
دھماکے کے نتیجے میں اپارٹمنٹ میں لگنے والی آگ سے بچنے کی کوشش کرنے والے شخص نےگھبرا ہٹ میں نیچے چھلانگ لگا دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس کے مطابق جس اپارٹمنٹ میں دھماکا ہوا وہاں سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
حکام نے دھماکا گیس کی وجہ سے ہونے کا امکان مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔